کراچی :سود کے خاتمے کا متفقہ لائحہ عمل تیار کرنے کےلیےگرینڈ سیمینار

سود کے خاتمے کا متفقہ لائحہ عمل تیار کرنے کےلیے کراچی میں گرینڈ سیمینار نے متفقہ قرار داد پیش کردی جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ نجی بینک اور مالیاتی ادارے سود سے متعلق اپیلیں واپس لیں، حکومت مقررہ مدت میں سودی نظام کے خاتمے کیلئے عملی اقدامات کرے۔

قرارداد میں وزارت خزانہ میں ٹاسک فورس قائم کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔

قرارداد میں تشویش کا اظہار کیا گیا کہ نجی بینکوں نے سود سے متعلق اپیلیں واپس نہیں لیں، وفاقی شریعت عدالت 7 سے 2 ججوں تک محدود ہوگئی، سپریم کورٹ کا شرعی بینچ غیر فعال ہے، علمائے کرام کے بڑے اجتماع نے کہا حکومت عدالتی فیصلے پر فوری اقدامات کرے جس میں بامعنی پیش رفت نظر آئے۔

سیمینار میں علماء، سیاسی شخصیات، بینکار، ماہرین اقتصادیات اور تاجر رہنماؤں نے شرکت کی۔

مفتی تقی عثمانی نے کہا تاریخ میں جب بھی مسلک سے بالا ہوکر متفقہ موقف اپنایا گیا کامیابی ملی، امن و امان کے مسئلے پر بھی علما نے فتوی دیا کہ شریعت کا نفاذ اہم ہے ۔ مسلح جدوجہد جائز نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں