بھارت :ڈاکوؤں نے سونے کی بالیاں حاصل کرنے کے لیے خاتون کا کان ہی کاٹ ڈالا

بھارت کے شہر لکھنؤ میں ڈاکوؤں نے سونے کی بالیاں حاصل کرنے کے لیے خاتون کا کان ہی کاٹ ڈالا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق لکھنؤ میں نرملا سنگھ نامی خاتون گھر کا سودا لینے باہر گئی تو اسکوٹی پر دو ڈاکوؤں نے اس کی سونے کی بالیاں چھیننے کی کوشش کی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون کی جانب سے شدید مزاحمت کی گئی اور جب ڈاکو سونے کی بالیاں حاصل کرنے میں کامیاب نہ ہوئے تو انہوں نے تیز دھار آلے سے خاتون کا کان کاٹ ڈالا اور بالیاں لیکر فرار ہو گئے۔

خاتون کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں شروع کر دی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں