نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے آنکھوں کے ذریعے بائیو میٹرک تصدیق کا نیا نظام “آئرس” متعارف کر ادیا۔ نادرا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آئرس نظام کو انگلیوں کے نشانات، چہرے کی مزید پڑھیں

بھارت میں میڈیکل کی طالبہ نے اسپتال کی چھت سے چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 21 سالہ طالبہ سرکاری سطح پر چلنے والے بی جے میڈیکل کالج میں زیر تعلیم تھی جس نے مبینہ طور پر اسپتال کی چھت سے چھلانگ لگا کر اپنی زندگی ختم کر لی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ میڈیکل فرسٹ ایئر کی طالبہ تھی گزشتہ کچھ دنوں سے پڑھائی اور امتحان کی وجہ سے ذہنی تناؤ کا شکار تھی اور پچھلے تین چار دنوں سے وہ اکثر روتی رہتی تھی۔
پولیس نے مزید بتایا کہ والدین کی جانب سے طالبہ کو امتحان میں شرکت کرنے پر زور دیا گیا تھا چاہے تیاری بھی نہ کی ہو اور ذہنی تناؤ کی وجہ سے والدین کی جانب سے طالبہ کو ماہرین نفسیات کے پاس بھی لے جایا گیا تھا۔
پولیس کے مطابق دوران تفتیش طالبہ کے پاس سے خودکشی کرنے کے حوالے سے کوئی تحریری نوٹ بھی نہیں ملا تاہم واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔