کویت نے ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں کام کرنے والے غیر ملکی اساتذہ کو نوکری سے برخاست کر کے مقامی اساتذہ کو بھرتی کر لیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کی خبروں کے مطابق کویتی وزارت تربیت نے ایک ہزار مزید پڑھیں

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب کے اعتماد کا ووٹ لینے کے معاملے پر تحریک انصاف اور ق لیگ کی صوبائی پارلیمانی پارٹیز کا مشترکہ اجلاس 2 جنوری کو ہوگا جب کہ دونوں جماعتوں نے بیرون ملک ارکان کو بھی واپس آنے کی ہدایت کردی۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زیر صدارت لاہور میں مشاورتی اجلاس ہوا جس میں ق لیگ کے رہنما مو نس الٰہی نے بھی شرکت کی، اجلاس میں دونوں جماعتوں کی صوبائی پارلیمانی پارٹیز کا اجلاس 2 جنوری کو بلانے کا فیصلہ کیا گیا۔
پارلیمانی پارٹیز کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نمبرگیم پوری ہونے پر اعتماد کے ووٹ کا عمل آگے بڑھایا جائے گا جب کہ اجلاس میں پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے لائحہ عمل پربریفنگ دی گئی۔
ذرائع کے مطابق دونوں پارٹیوں کے بیرون ملک اراکین کوبھی واپس آنے کی ہدایت کر دی گئی ہے ہے۔
اس موقع پر عمران خان کا کہناتھاکہ امپورٹڈ حکومت نے معیشت کاپہیہ جام کر دیا ہے، شفاف الیکشن کے بعد عوامی مینڈیٹ والی حکومت ہی مسائل کاحل نکال سکتی ہے۔