سرکاری سکولوں میں مفت کتابوںکا معاملہ ، سیکرٹری سکول ایجوکیشن کو فیصلہ کرنیکا حکم

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد بلال حسن نے سرکاری سکولوں میں مفت کتابیں نہ دینے کیخلاف درخواست سیکرٹری سکول ایجوکیشن کو بھجواتے ہوئے قانون کے مطابق فیصلہ کرنیکا حکم دیدیا، رانا سکندر ایڈووکیٹ نے موقف اپنایا کہ سیکرٹری سکول ایجوکیشن نے پہلی سے دسویں جماعت کے بچوں کو مفت کتابیں نہ دینے کا فیصلہ کیا، سیکرٹری نے کتابیں نہ ملنے کا بہانہ کرکے مفت کتابوں کی فراہمی روکی ہے،سکولوں کے بچوں کو مارکیٹ سے کتابیں نہیں مل رہیں ،مارکیٹ میں مختلف پبلشرز کی شائع کردہ کتابیں مہنگے داموںفروخت ہورہی ہیں ،پہلی سے دسویں جماعت تک مفت تعلیم کی فراہمی پنجاب حکومت کی پالیسی ہے ،استدعا ہے کہ عدالت بچوں کو مفت کتابیں فراہم کرنے کا حکم جاری کرے ۔