پاکستان میں انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے ریٹ میں فرق 25 روپے تک ہوگیا

پاکستان میں انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے ریٹ میں فرق 25 روپے تک ہوگیا۔

جیو نیوز کے پروگرام میں اہم حقائق سامنے لائے گئے جس کے مطابق بینکنگ چینل سے آنے والی ترسیلاتِ زر اور برآمدات دونوں متاثر ہورہی ہیں جب کہ ہنڈی حوالہ فروغ پارہا ہے۔

نومبر میں پاکستان کی ترسیلاتِ زر میں گزشتہ برس کے مقابلے میں 14 فیصد کی کمی دیکھی گئی مگر بنگلادیش کی ترسیلاتِ زر میں 2.6 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا۔

اسی طرح نومبر میں پاکستان کی برآمدات 18 فیصد گر کر 2.37 ارب ڈالرز رہ گئیں مگر بنگلا دیش کی پانچ ارب ڈالرز سے تجاوز کرگئیں، جو گزشتہ برس سے 26 فیصد زیادہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں