پاکستان ا نجینئرنگ کونسل کے این او سی کے بغیر طلبا کو یونیورسٹی میں داخلہ دینے کا معاملہ سپریم کورٹ نے پرسٹن یونیورسٹی کوہاٹ سے متعلق تحریری حکم جاری کر دیا ۔جسٹس جمال مندوخیل نے 8صحفات پر مشتمل تحریری حکم مزید پڑھیں

وزیر اعظم کے مشیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ پاکستان کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے ہمیں تعلیم کی بنیاد پر اپنے معاشرے کی تشکیل نو کی اشد ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجن کسانہ لالہ موسی میں نور پبلک ہائر سیکنڈری سکول کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ نبی کریم ﷺنے اپنے آخری خطبے میں فوقیت کی بنیاد علم و تقویٰ قرار دیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ افسوس اس امر کا ہے کہ پاکستان کا معاشرہ آج بھی فرقوں، مسالک، قبائل اور برادریوں کی بنیاد پر بٹا ہوا ہے جو ہمارے مسائل کی بنیادی وجہ ہے۔ قمر زمان کائرہ نے کہا کہ یورپ کی ترقی کی بنیادی وجہ علم کی طاقت ہے جس کی بنیاد پر وہ نت نئی ایجادات کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج پاکستان مختلف قسم کے مسائل کا شکار ہے، ان مسائل کے حل کے لیے ضروری ہے کہ ہم ان مشکل حالات سے نکلنے کے لیے درست راستے کا انتخاب کریں اور علم ہی ایسی دولت ہے جو ہمیں کامیابیوں سے ہم کنار کرا سکتی ہے۔
مشیر امور کشمیر نے کہا کہ افضل کاموں میں سے ایک علم کی روشنی پھیلانے کے لیے درسگاہ کا قیام ہے،درس گاہ کا قیام ایک ایسی نیکی ہے کہ جس سے فرد تعلیم حاصل کر کے ایک پوری نسل کے اندر تبدیلی لا سکتا ہے اور جس سے ایک پورے معاشرے کی تشکیل نو ممکن ہوتی ہے ۔انہوں نے اس موقع پر منتظمین کو سکول کی صورت میں علم کی شمع روشن کرنے پر خراج تحسین پیش کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ یہ سکول علم کی روشنی موثر انداز سے پھیلانے میں اپنا فعال کردار ادا کرے گا۔