پاکستان ا نجینئرنگ کونسل کے این او سی کے بغیر طلبا کو یونیورسٹی میں داخلہ دینے کا معاملہ سپریم کورٹ نے پرسٹن یونیورسٹی کوہاٹ سے متعلق تحریری حکم جاری کر دیا ۔جسٹس جمال مندوخیل نے 8صحفات پر مشتمل تحریری حکم مزید پڑھیں

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کا ایجنڈا الیکشن نہیں بلکہ معیشت کا دھڑن تختہ کرنا ہے۔
وزیر داخلہ راناثنا اللہ نے عمران خان کی جانب سے اسمبلیاں توڑنے کے متوقع اعلان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان اسمبلیاں توڑے یا نہ توڑے، ہر صورت میں سیاسی نقصان عمران خان کا ہے۔
رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کے کہنے پر جس نے ایف آئی آر درج نہ کیا وہ اسمبلیاں توڑے گا؟ پارلیمنٹ کا تسلسل پاکستان اور معیشت کی ضرورت ہے۔
ان کا کہنا تھا الیکشن ہو بھی جائیں تب بھی عمران خان کی فسادی سوچ تبدیل نہیں ہو گی، عمران خان کا ایجنڈا الیکشن نہیں بلکہ معیشت کا دھڑن تختہ کرنا ہے۔
یاد رہے کہ عمران خان نے آج اسمبلیاں تحلیل کرنے کا اعلان کر رکھا ہے، عمران خان نے اعلان کیا تھا کہ وہ 17 دسمبر کو پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلیاں تحلیل کرنے کا اعلان کریں گے۔