عمران خان کل اسمبلی توڑنے کا اعلان کریں گے یا کوئی تاریخ دیں گے:شاہ محمود قریشی

عمران خان کل اسمبلی توڑنے کا اعلان کریں گے یا کوئی تاریخ دیں گے؟ صحافیوں کے سوال پر شاہ محمود قریشی نے واضح جواب دینے سے گریز کیا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جو ہوگا کل آپ کے سامنے آجائے گا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی نے مینڈیٹ دے دیا ہے کہ عمران جب چاہیں اسمبلی توڑنے کا حکم دیں، پرویز الہٰی عمل درآمد کریں گے ۔

خیال رہے کہ عمران نے گزشتہ دنوں اعلان کیا تھا کہ وہ 17 دسمبر کو لاہور کے لبرٹی چوک کے اجتماع میں اسمبلیاں توڑنے کا اعلان کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں