پولیس کے مطابق پیر کو ریاست ٹینیسی کے شہرنیشویل کے ایک کانوینٹ سکول میں فائرنگ کرنے والے حملہ آور نے اپنے گھر پر سات بندوقیں چھپا رکھی تھیں جو اس نے قانوی طور پرخریدی تھیں۔ واقعہ کی تفصیل بتاتے ہوئے مزید پڑھیں

راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ عمران خان کو کسی تعیناتی پر اعتراض نہیں ہے۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ نوازشریف کیئرٹیکرکا دورانیہ بڑھوانا چاہتا ہے اور من پسند تعیناتی بھی چاہتا ہے لیکن ایک ٹکٹ میں 2 مزے نہیں مل سکتے، پی ڈی ایم کا سیاسی جنازہ نکل چکا ہے۔
سابق وزیر کا کہنا تھا کہ سیاسی چیخیں بلاول کی پریس کانفرس میں واضح ہیں، ملک کا وزیر خارجہ بلاول بھٹو ملک کے صدرکو دھمکیاں دے رہا ہے، مانگے تانگے کی حکومت کا یہی نتیجہ ہوتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کوکسی کی تعیناتی پراعتراض نہیں، نیا آرمی چیف ملک کو الیکشن کی طرف لے کرجائے گا، آئندہ 5 روز سیاست میں فیصلہ کن ہیں۔