امریکی ریاست ٹینیسی کے شہر نیشول کے اسکول میں فائرنگ سے 3 کمسن طالبعلموں سمیت 6 افراد ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والی کم عمر لڑکی تھی جو جوابی کارروائی میں ماری گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مزید پڑھیں

وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ حکومت بچوں کی تعلیم پر بھرپور توجہ دے رہی ہے اور کمسن بچوں کو مضبوط بنیاد فراہم کرنے کے لئے سکولوں میں پری ون کلاس شروع کرانے کی خواہش رکھتی ہے۔ وہ جمعرات کو علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں سینٹر آف ایکسی لینس فار ارلی چائلڈ ہوڈ ڈویلپمنٹ(ای سی ڈی)کی عمارت کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بچوں کی ابتدائی تعلیم و تربیت کے لئے سینٹر کا قیام علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا لائق تحسین اقدام ہے جس پر یونیورسٹی انتظامیہ مبارکباد کی مستحق ہے۔قبل ازیں یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود، رجسٹرار، راجہ عمر یونس اور ڈینز نے یونیورسٹی آمد پر اُن کوخوش آمدید کہا۔یاد رہے یہ عمارت روپانی فاؤنڈیشن کے تعاون سے تعمیر کی جارہی ہے۔واضح رہے کہ ارلی چائلڈہوڈ ڈویلپمنٹ کے موضوع پر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں منعقدہ چوتھی 2 روزہ عالمی کانفرنس بچوں کی تعلیم و تربیت کے مشن کو آگے بڑھانے کی سفارشات کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔
وفاقی سیکرٹری تعلیم عامر اشرف خواجہ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے جبکہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود نے صدارت کی۔عامر اشرف خواجہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ ملک کی معیشت کا تعلق تعلیم، صحت اور زراعت کے ساتھ وابستہ ہے اور بدقسمتی سے 75سالوں سے تعلیم اور صحت کے شعبوں میں حسب ضرورت انویسٹمنٹ نہیں کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو ملک کی معاشی حالت بہترہونے پر اِن دو شعبہ جات کو ترجیحات میں شامل کرکے انوسٹمنٹ کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی وزارت تعلیم آئندہ سال سے سکولوں میں فیڈنگ کا منصوبہ شروع کرے گی۔ عامر اشرف خواجہ نے کہا کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے کانفرنس کا انعقادکرکے اس اہم شعبے کی طرف ہماری توجہ دلائی۔انہوں نے کہا کہ اس تصور کو آگے لے کر جائیں گے۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود نے کہا کہ ارلی چائلڈ ایجوکیشن ایک اہم شعبہ ہے اور ریجنل ممالک میں بدقسمتی سے ہمارا ملک اس شعبے میں پیچھے رہ چکا ہے۔ ڈاکٹر ناصر محمود نے کہا کہ ارلی چائلڈ ہوڈ کے مشن کو نتیجہ خیز بنانے کے لئے سکولوں میں رومز، اورٹیچر ٹریننگ پروگرامز کی ضرورت ہے ، علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ای سی ڈی مراکز کے اساتذہ کو تربیت فراہم کرسکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ چائلڈ ہوڈ ڈویلپمنٹ کے لئے آج ہم نے یونیورسٹی میں ایکسی لینس سینٹر کی عمارت کا سنگ بنیاد بھی رکھ دیا ہے۔ کانفرنس کا اہتمام یونیورسٹی کی فیکلٹی آف ایجوکیشن نے وزارت منصوبہ بندی و ترقی، یونیسف، عالمی ادارہ صحت، پاکستان الائنس فار ارلی چائلڈ ہوڈ، روپانی فاؤنڈیشن،سیو دی چلڈرن، شفا فاؤنڈیشن ، سائٹ سیور، آغاخان فاؤنڈیشن اور آغا خان یونیورسٹی کے اشتراک سے کیا تھا۔
کانفرنس کے دو روزہ بحث مباحثوں میں مقررین نے ابتدائی بچپن کی تعلیم کے پروگراموں کے نفاذ میں درپیش مختلف چیلنجز پر تبادلہ خیال کیااور اِن پر قابو پانے کے لئے تجاویز پیش کیں۔کانفرنس کا مقصد ابتدائی بچپن کی تعلیم کی اہمیت کے بارے میں بیداری پیدا کرنااور پالیسی سازوں کو ملک بھر میں اس کے فروغ کے لئے مختلف حکمت عملیوں پر عملدرآمد کی ترغیب دینا تھا۔