سرکاری ہیلی کاپٹر کے استعمال کا بل نوٹ لکھ کر واپس بھیج دیں گے:غلام علی

گورنر خیبر پختونخوا غلام علی نے کہا ہے کہ وہ سرکاری ہیلی کاپٹر کے استعمال کا بل نوٹ لکھ کر واپس بھیج دیں گے۔

خیال رہے کہ کے پی اسمبلی نے رواں ہفتے ہی بل پاس کیا ہے جس میں 2008 سے اب تک سرکاری ہیلی کاپٹر کا ہر استعمال قانونی قرار دے دیا گيا ہے۔

علاوہ ازیں آج سینیٹ میں پیش کردہ اعداد و شمار کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان کے ہیلی کاپٹر پر جنوری 2019 سے مارچ 2022 کے دوران 43 کروڑ 44 لاکھ روپے اخراجات آئے۔ سابق وزیر اعظم نے ہیلی کاپٹر پر جنوری 2019 سے مارچ 2022 کے دوران 1 ہزار 579 وی وی آئی پی مشن گھنٹے مکمل کیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں