”مجھے اچھی طرح یاد ہے کہ پانامہ کا کیس عدالت میں گیا تو ایک محترم اور دیانتدار جج نے اپنے گھر بلایا۔ جج ہوکر بھی انہوں نے میرے سامنے ہاتھ جوڑے کہ سلیم ،خدا کیلئے عدلیہ کو تباہی سے بچانے مزید پڑھیں

فرانس کے ایک اسکول میں گزشتہ روز ایک ٹیچر کو لیکچر کے دوران ایک نوعمر طالب علم نے چاقو مار کر ہلاک کر دیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوب مغربی فرانس کے ایک اسکول میں گزشتہ روز ایک 16 سالہ طالب علم نے دوران لیکچر اپنی 52 سالہ استانی کو چاقو مار کر ہلاک کر دیا۔
یہ واقعہ سمندر کے کنارے واقع شہر سینٹ جین ڈی لوز کے ایک اسکول میں پیش آیا۔
پراسیکیوٹر جیروم بوریئر نے غیر ملکی میڈیا کو بتایا کہ زخمی ٹیچر کو جائے وقوعہ پر طبی امداد فراہم کی گئی لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی، جیروم بوریئر نے مزید کہا کہ طالب علم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
مقامی اخبار کے مطابق ٹیچر ہسپانوی کلاس میں لیکچر دے رہی تھیں کہ لڑکا چاقو لے کر کلاس میں داخل ہوا اور ٹیچر پر حملہ کر دیا۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کے علاوہ طلباء کے والدین اسکول پہنچنا شروع ہو گئے، والدین اپنے بچوں کے حوالے سے کافی فکر مند تھے، انتظامیہ نے صرف ان والدین کو اسکول کے اندر داخل ہونے دیا جن کے بچے حملہ ہونے والی کلاس میں پڑھتے تھے۔
فرانس کے وزیر تعلیم پاپ ندائے نے کہا کہ وہ استاد کی موت سے انتہائی پریشان ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں بمشکل اس صدمے کا تصور کر سکتا ہوں۔
ایک نیوز چینل نے عینی شاہدین کے حوالے رپورٹ دی کہ حملہ آور طالب علم نے کلاس روم دروازہ بند کر کے ٹیچر کے سینے میں چھرا گھونپا تھا۔
نیوز چینل نے ایک ذریعہ کے حوالے سے بتایا کہ لڑکے نے پھر ایک اور استاد کو بتایا کہ اسے ایک ’غیر مرئی آواز‘ نے یہ کارروائی کرنے کے لیے کہا ہے۔
واضح رہے کہفرانس میں اسکولوں پر اس طرح کے حملے عام طور پر شاذ و نادر ہی ہوتے ہیں لیکن اساتذہ کی سلامتی کے حوالے سے خدشات بڑھتے جا رہے ہیں۔