پاکستان ا نجینئرنگ کونسل کے این او سی کے بغیر طلبا کو یونیورسٹی میں داخلہ دینے کا معاملہ سپریم کورٹ نے پرسٹن یونیورسٹی کوہاٹ سے متعلق تحریری حکم جاری کر دیا ۔جسٹس جمال مندوخیل نے 8صحفات پر مشتمل تحریری حکم مزید پڑھیں

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کو چیف سلیکٹر بنا دیا گیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ اور پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کےچیئرمین نجم سیٹھی نےعبوری سلیکشن کمیٹی کا اعلان کر دیا۔
عبوری سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین شاہد آفریدی ہوں گے جب کہ عبد الرزاق، راؤ افتخار رکن اور ہارون رشید کنوینر ہوں گے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا تھا کہ شاہد آفریدی نے ہمارے ساتھ کام کرنے سے انکار نہیں کیا۔
نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ شاہد آفریدی کو اپنی مصروفیات کی وجہ سے وضاحت درکار تھی، اُنہیں بتایا ہے کہ ضرورت پڑنے پر اُن کے تجربے سے فائدہ اٹھایا جائے گا۔
چیئرمین نے کہا تھا کہ شاہد آفریدی سے ویڈیو لنک پر مشاورت ہوگی، مصروفیات سے فراغت پر وہ میٹنگ میں آئیں گے۔