کویت نے ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں کام کرنے والے غیر ملکی اساتذہ کو نوکری سے برخاست کر کے مقامی اساتذہ کو بھرتی کر لیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کی خبروں کے مطابق کویتی وزارت تربیت نے ایک ہزار مزید پڑھیں

حسن ابدال میں پاکستان کی پہلی ہندو لڑکی اسسٹنٹ کمشنر تعینات ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر ثناء رام چند کی یہ پہلی تعیناتی ہے۔
ڈاکٹر ثناء رام چند کا تعلق سکھر کے علاقے شکار پور سے ہے، میڈم ثناء رام چند سی ایس ایس کرنے سے پہلے میڈیکل سے وابستہ تھیں، انہوں نے سرجری میں اسپیشلائزیشن کیا ہوا ہے۔
مجھے اقلیتی کمیونٹی سے ہوتے ہوئے کسی شعبہ میں کبھی کوئی مسئلہ نہیں ہوا
افسر ثناء رام چند کا کہنا ہے کہ مجھے اقلیتی کمیونٹی سے ہوتے ہوئے کسی شعبہ میں کبھی کوئی مسئلہ نہیں ہوا، میں پہلے پاکستانی ہوں بعد میں ہندو، بلدیہ میں اہلکاروں کی تعداد بہت کم ہے، عوام ان کے ساتھ تعاون کریں۔
حسن ابدال تحصیل کی دونوں انتظامی سیٹوں پر اقلیتی کمیونٹی کے افراد براجمان ہیں۔
تحصیل میونسپل آفیسر کا تعلق بھی کرسچین کمیونٹی سے ہے، ہینسن کرامت کے پاس حسن ابدال کے علاوہ حضرو کا اضافی چارج بھی ہے۔