فواد چوہدری نے اسلام آباد کا نجی مال سیل کرنے پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے اسلام آباد کا نجی مال سیل کرنے پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

فواد چوہدری نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر نے شہباز شریف کی تقریر کے دوران اپنی نشست پر کھڑے ہوکر کشمیر پر پاکستان کے کمزور مؤقف پر احتجاج ریکارڈ کروایا۔

رہنما پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ اس تقریب کے بعد پہلے منگلہ میں ان کی گاڑی کو روکا گیا اور آج اسلام آباد میں ان کے کاروبار کو سیل کر دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں