فواد چوہدری نے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے ملاقات کی تصدیق کردی

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے ملاقات کی تصدیق کردی۔

فواد چوہدری کا کہنا تھاکہ میری آج امریکی سفیر سے ملاقات ہوئی ہے، یہ معمول کی ملاقات تھی۔

اس سے قبل خبر سامنے آئی تھی کہ فواد چوہدری اور امریکی سفیر کی ملاقات آج دن 3 سے 4 بجے تک امریکی سفارتخانےمیں ہوئی اور یہ ون آن ون ملاقات ایک گھنٹہ جاری رہی۔

ذرائع نے بتایا کہ ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر بھی گفتگو کی۔ امریکی سفارتخانے نے آج ہونے والی ملاقات پر تبصرےسے گریز کیا۔