”مجھے اچھی طرح یاد ہے کہ پانامہ کا کیس عدالت میں گیا تو ایک محترم اور دیانتدار جج نے اپنے گھر بلایا۔ جج ہوکر بھی انہوں نے میرے سامنے ہاتھ جوڑے کہ سلیم ،خدا کیلئے عدلیہ کو تباہی سے بچانے مزید پڑھیں

اسلام آباد: رواں مالی سال کے 5 ماہ کے دوران بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 3.58 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔
ادارہ شماریات کی جانب سے صنعتی پیداوار کے حوالے سے رپورٹ جاری کی گئی ہے جس کے مطابق ٹیکسٹائل کے شعبے کی پیداوار میں 11.45 فیصد کمی دیکھی گئی۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ لکڑی کی مصنوعات کی پیداوار میں 63.61 فیصد کمی، فارماسیوٹیکل مصنوعات کی پیداوار میں 23.22 فیصد کمی، آئرن اسٹیل مصنوعات کی پیداوار میں 0.87 فیصد کمی اور کیمیکلز کے شعبے کی پیداوار میں 0.73 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔
ادارہ شماریات کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ فرنیچر کے شعبے کی پیداوار میں 99.29 فیصد اضافہ اور چمڑے کی مصنوعات کی پیداوار میں 8.18 فیصد اضافہ سامنے آیا ہے۔