پولیس کے مطابق پیر کو ریاست ٹینیسی کے شہرنیشویل کے ایک کانوینٹ سکول میں فائرنگ کرنے والے حملہ آور نے اپنے گھر پر سات بندوقیں چھپا رکھی تھیں جو اس نے قانوی طور پرخریدی تھیں۔ واقعہ کی تفصیل بتاتے ہوئے مزید پڑھیں

سرکاری گرلز اور بوائزاسکولز کے انتظامی معاملات زیر تعلیم بچوں اور دیگر کاروباری افراد سے وصولیوں سے چلانے کا انکشاف ہوا ہے‘ ایس ایم سی فنڈز بدعنوانی کی نظر ‘اسکولز انتظامیہ بچوں سے داخلے‘ سر ٹیفکیٹ جاری کرنے اور ٹھیلے لگانے والوں سے ماہانہ ہزاروں روپے وصول کرکے اسکول کے اخراجات چلانے لگی۔
تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت صوبے میں مفت تعلیم کے دعوے کررہی ہے تو دوسری جانب سرکاری گرلز اور بوائز اسکول کے پرنسپل اور اساتذہ بچوں سے داخلے اور سر ٹیفکیٹ جاری کرنے کے نام پر پیسے وصول کررہے ہیں ا س کے علاوہ سرکاری اسکولز میں ”انٹرویل“ یا ”ہاف ٹائم “ کے اوقات میں ٹھیلے یا دیگر اشیاءفروخت کرنے والوں سے پیسے لیکر کاروبار کرنے کی اجازت دینے لگے۔