ناصرہ اسکول میں اسرائیلی جھنڈا لہرانے کا نوٹس لینے کا مطالبہ

سیکرٹری جنرل فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کراچی ڈاکٹر صابر ابو مریم نے کہا ہے کہ ایک نجی تعلیمی ادارہ ناصرہ اسکول میں غاصب صہیونی ریاست اسرائیل کا جھنڈا بچوں کو تھمانےکے معاملہ پر حکومت اور محکمہ تعلیم کی خاموشی سوالات کو جنم دے رہی ہے۔ کیا پاکستان میں اسرائیل کے لئے سرگرمیوں میں حکومت پشت پناہی کر رہی ہے؟ قائد اعظم کے مطابق اسرائیل ناجائز ریاست ہے۔انھوں نے کہا کہ سندھ حکومت معاملے کا فوری نوٹس لےاور اسکول کی رجسٹریشن کو منسوخ کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں