”مجھے اچھی طرح یاد ہے کہ پانامہ کا کیس عدالت میں گیا تو ایک محترم اور دیانتدار جج نے اپنے گھر بلایا۔ جج ہوکر بھی انہوں نے میرے سامنے ہاتھ جوڑے کہ سلیم ،خدا کیلئے عدلیہ کو تباہی سے بچانے مزید پڑھیں

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مزمل اسلم نے کہا ہے کہ روس سے رعایتی قیمت پر تیل لینے کا فیصلہ صرف دکھانے کے لیے ہے۔
مزمل اسلم نے وزیر مملکت پیٹرولیم مصدق ملک کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اس فیصلے پر فوری عمل درآمد نہیں کیا جائے گا، مصدق ملک بتائیں تیل کس دن اور کس کنڈیشن میں آئے گا؟
انہوں نے کہا کہ ملک کو دیوالیہ کرنے کے 8 ماہ بعد ان کو یاد آیا ہے کہ روس سے تیل خریدیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرِ مملکت پٹرولیم مصدق ملک نے کہا تھا کہ روس پاکستان کو رعایتی نرخوں پر خام تیل فراہم کرے گا، پیٹرول اور ڈیزل بھی کم قیمت پر دے گا۔
وزیر مملکت پیٹرولیم نے پریس کانفرنس میں عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا تھا کہ روس کا دورہ کامیاب رہا اور ہماری امیدوں سے زیادہ کامیاب رہا۔