پاکستان ا نجینئرنگ کونسل کے این او سی کے بغیر طلبا کو یونیورسٹی میں داخلہ دینے کا معاملہ سپریم کورٹ نے پرسٹن یونیورسٹی کوہاٹ سے متعلق تحریری حکم جاری کر دیا ۔جسٹس جمال مندوخیل نے 8صحفات پر مشتمل تحریری حکم مزید پڑھیں

سکولوں کے سالانہ فن فیئر کے موقع پر بغیر اجازت جھولے لگانے پہ پابندی لگانے کا فیصلہ، جھولے لگانے کیلئے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی سے باقاعدہ منظوری لینا ہوگی.
فٹنس سرٹیفکیٹ کے بغیر جھولے لگانے پر سکول انتظامیہ کیخلاف کارروائی ہوگی سکولوں کی سالانہ تقریبات اور فن فیئر کے موقع پر جھولے لگانے کیلئے باقاعدہ منظوری لینا ہوگا۔ تقریبات میں جھولے لگانے کیلئے فٹنس سرٹیفکیٹ بھی لینا لازمی ہوگا۔ سکول انتظامیہ فن فیئر کی تاریخ سے ایک ماہ قبل ایجوکیشن اتھارٹی سے رجوع کریں گی۔ ایجوکیشن اتھارٹی جھولوں کی باقاعدہ انسپکشن کے بعد فٹنس سرٹیفکیٹ جاری کرے گی۔
بغیر منظوری کے تقریبات میں جھولے لگانے والے سکولوں کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔ ایجوکیشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ تعلیم کے ساتھ بچوں کو تحفظ فراہم کرنا محکمہ تعلیم کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔