سی ٹی ڈی سے مقابلے کے دوران مارے جانے والے چاروں دہشتگردوں کی شناخت ہوگئی

نوشہرہ: گزشتہ رات سی ٹی ڈی سے مقابلے کے دوران مارے جانے والے چاروں دہشتگردوں کی شناخت ہوگئی۔

ڈی پی او کے مطابق دہشتگردوں کی شناخت لطیف خان، شاہ زیب، عادل اور زاہد اللہ کے نام سے ہوئی، زاہد اللہ کا تعلق افغانستان سے ہے جب کہ دیگر تین دہشتگرد کالعدم تنظیم کے کارندے تھے۔

ڈی پی او نے بتایا کہ دہشتگرد ٹارگٹ کلنگ، پولیس اور سکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے، دہشتگردوں کی لاشوں کو ان کے ورثا کے حوالے کردیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں