گورنر پنجاب کے نئے نوٹیفکیشن کے بعد چوہدری پرویز الٰہی آج وزیراعلیٰ نہیں رہیں گے:رانا ثنااللہ

لاہور: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ گورنر پنجاب کے نئے نوٹیفکیشن کے بعد چوہدری پرویز الٰہی آج وزیراعلیٰ نہیں رہیں گے۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ گورنر پنجاب 4 بجے کے بعد نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیں گے، نئے نوٹیفکیشن کے مطابق پرویز الٰہی وزیراعلی نہیں رہیں گے۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ گورنر پنجاب،وزیراعظم کو گورنر راج لگانے کی درخواست بھی کر سکتے ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی کی مبینہ آڈیو سے متعلق سوال پر وفاقی وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کی جو آڈیو ہے یہ حقیقت ہے، عمران خان کی ویڈیو بھی موجودہیں جو آڈیو میں ہے وہ ویڈیو میں ہے۔