وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ترقی کیلئے تعلیم کے جدید ذرائع کا استعمال ناگزیر ہے، جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے اپنی آنے والی نسلوں کو تعلیم کی فراہمی ہمارا مقصد حیات ہونا چاہئے، ہنرمندی کی تعلیم کو فروغ مزید پڑھیں

کینیڈا کے حکام نے 700 بھارتی طلبہ کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو جعلی دستاویزات پر تعلیم حاصل کرنے آئے اور مستقل قیام کے لیے کوشش کررہے تھے۔
مقامی بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کینیڈا کی سرحدی سیکیورٹی ایجنسی نے طلباء کو ملک بدری کے نوٹس جاری کیے، جن میں سے زیادہ تر پنجاب میں قائم ایک مائیگریشن خدمات کی کمپنی کے ذریعے کینیڈا پہنچے تھے۔
جعلی دستاویزات اس وقت سامنے آئیں جب طلبہ نے کینیڈا میں مستقل رہائش کے لیے درخواست دینا شروع کی۔
کینیڈا کے امیگریشن حکام نے کارروائی کے دوران مذکورہ طلباء کے تعلیمی دستاویزات کے مصدقہ ہونے کا جائزہ لیا تو وہ جعلی پائے گئے۔
جن طلبہ کو ملک بدری کا سامنا کر رہے ہیں، ان میں سے زیادہ تر اپنی تعلیم مکمل کرچکے ہیں، بعض نے کام کے اجازت نامے کے لیے درخواست دی اور کچھ پہلے ہی اجازت نامہ حاصل کرکے مستقل قیام کے لیے درکار کام کا تجربہ حاصل کرچکے ہیں۔
دی انڈین ایکسپریس کے مطابق برجیش مشرا کی سرپرستی میں کام کرنے والی اس کنسلٹنسی سروس نے ہر طالب علم سے اخراجات کی مد میں تقریباً 20,000 ڈالر (روپے 1,600,000) وصول کیے گئے، جن میں ہمبر کالج میں داخلہ کے اخراجات بھی شامل تھے۔ ان اخراجات میں جہاز کا کرایہ شامل نہیں تھا اور سیکیورٹی ڈپازٹس اس کے علاوہ تھے۔