آزاد کشمیر، مخلوط تعلیمی اداروں میں حجاب کی پابندی کی ہدایت

حکومت آزاد کشمیر نے آ زاد کشمیر میں مخلوط تعلیمی اداروں میں طالبات اور معلمات کو حجاب کی پابندی کروا نے کی سختی سے ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ خلاف ورزی پر سربراہ ادار کیخلاف کارروائی کی جائیگی ۔ تفصیلات کے مطابق آ زاد کشمیر کے محکمہ ایلمنٹری اینڈ سکنڈری ایجوکیشن کیطرف سے جاری سرکلر میں کہاگیا ہے کہ مشاہدہ میں آیا ہے کہ جن اداروں میں مخلوط نظام تعلیم رائج ہے ان میں طالبات اور معلمات کو حجاب کی پابندی نہیں کروائی جاتی لہذا جن اداروں میں مخلوط نظام تعلیم رائج ہے ان میں طالبات اور معلمات کو سختی سے حجاب پہننے کا پابند کیا جا ئے اور اس کی خلاف ورزی کی صورت میں سربراہ ادارہ کے خلاف تحت ضابطہ کارؤائی عمل میں لائی جا ئے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں