عطا تارڑ نےتسنیم حیدرکی پی ٹی آئی رہنما ذلفی بخاری کے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر شیئرکردیں

مسلم لیگ ن کے رہنما اور وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے نواز شریف پر سینیئر صحافی ارشد شریف کے قتل کا الزام لگانے والے تسنیم حیدرکی پی ٹی آئی رہنما ذلفی بخاری کے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر شیئرکردیں۔

ٹوئٹر پر ایک پوسٹ میں تسنیم حیدرکی پی ٹی آئی رہنما ذلفی بخاری کے ساتھ تصاویر شیئر کرتے ہوئے عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ بظاہریہ بندہ فراڈیا لگتا ہے،نہ کبھی نام سنانہ کبھی دیکھا، کچھ چینلز نے اسے سیدھا ن لیگ کا ترجمان بنادیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں