پاکستان ا نجینئرنگ کونسل کے این او سی کے بغیر طلبا کو یونیورسٹی میں داخلہ دینے کا معاملہ سپریم کورٹ نے پرسٹن یونیورسٹی کوہاٹ سے متعلق تحریری حکم جاری کر دیا ۔جسٹس جمال مندوخیل نے 8صحفات پر مشتمل تحریری حکم مزید پڑھیں

وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی برائے انسداد منشیات عطا تارڑ توشہ خانہ سے متعلق نئی تفصیلات سامنے لے آئے۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطا تارڑ کا کہنا تھاکہ عمران خان نے اربوں روپے کے تحائف کی قیمت لاکھوں میں لگوائی، توشہ خانے کے تحائف اونے پونے فروخت کرکے اربوں روپے کا فائدہ لیا، رسیدیں بھی ہاتھ سے بنوائی گئیں اور تفصیلات بھی مکمل نہیں لکھیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے 45 کروڑ روپے جیولری سیٹ کا تحفہ 5 لاکھ روپے میں خریدا، تحفے میں ملے تین جیولری سیٹ کی مالیت تقریباً پانچ ارب روپے، ڈائمنڈ سے بھری رولیکس کی گھڑی کی قیمت کروڑوں روپے ہے۔
عطاتارڑ کا کہنا تھا کہ عمران خان اور ان کی بیوی قوم کے اربوں روپے ہڑپ کرگئے، انہیں شرم آنی چاہیے، یہ رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ہیں، اب بھی وقت ہے یہ تحفے توشہ خانے میں جمع کرادیں۔
ان کا کہنا تھاکہ تحفے بیچنے میں سرکاری افسران کے بھی نام آرہے ہیں جن کے نام سامنے آئے ہیں ان کے خلاف کارروائی کی جائےگی، انکوائری کے بعد مقدمہ درج کیا جائے گا اور مال مسروقہ کی برآمدگی کی جائے گی۔