”مجھے اچھی طرح یاد ہے کہ پانامہ کا کیس عدالت میں گیا تو ایک محترم اور دیانتدار جج نے اپنے گھر بلایا۔ جج ہوکر بھی انہوں نے میرے سامنے ہاتھ جوڑے کہ سلیم ،خدا کیلئے عدلیہ کو تباہی سے بچانے مزید پڑھیں

کراچی کے صارفین کے لیے بجلی 2 روپے 14 پیسے فی یونٹ سستی کرنےکی منظوری دے دی گئی۔
نیپرا حکام کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں کمی اکتوبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے، قیمت میں کمی سے کراچی کے صارفین کو 3 ارب 59 کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا۔
نیپرا اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ فیصلے کا اطلاق کے الیکڑک کے لائف لائن صارفین پر نہیں ہو گا، کے الیکٹرک نے اپنے وسائل سے 32 روپے 96 پیسے فی یونٹ بجلی پیدا کی۔
نیپرا حکام کا کہنا ہے کہ سی پی پی اے سے خریدی جانے والی بجلی کی قیمت 12 روپے 1 پیسے فی یونٹ تھی۔
چیئرمین نیپرا نے کے الیکٹرک حکام سے سوال کیا کہ اکتوبر میں ڈیزل سے بجلی کیوں پیدا کی گئی؟ کیا اتھارٹی کو ڈیزل سے بجلی پیدا کرنے کی پیشگی اطلاع دی گئی؟
کےالیکٹرک حکام نے بتایا کہ بجلی کی پیداوار کے لحاظ سے قوانین پر عملدرآمد کیا گیا۔