پاکستان ا نجینئرنگ کونسل کے این او سی کے بغیر طلبا کو یونیورسٹی میں داخلہ دینے کا معاملہ سپریم کورٹ نے پرسٹن یونیورسٹی کوہاٹ سے متعلق تحریری حکم جاری کر دیا ۔جسٹس جمال مندوخیل نے 8صحفات پر مشتمل تحریری حکم مزید پڑھیں

مسلم لیگ ق کے رہنما اور وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے بیٹے مونس الہٰی کی رات گئے زمان پارک میں سابق وزیر اعظم عمران خان سے ایک اور ملاقات ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ق کے رہنما حسین الٰہی بھی مونس الٰہی کے ہمراہ تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مونس الٰہی اور عمران خان کے درمیان ملاقات میں سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کی گیا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل پنجاب اسمبلی ٹوٹنے سے پہلے مستقبل کی سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے سلسلے میں مونس الٰہی نے عمران خان سے ملاقات میں اپنے پتے کھول کر رکھے تھے۔
عمران خان سے ہونے والی ملاقات میں مونس الٰہی نے سیٹ ایڈجسٹمنٹ مانگی جب کہ صدر عارف علوی سے ملاقات میں پرویز الٰہی نے بھی اسمبلیوں کی تحلیل سے پہلے سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر زور دیا۔
خیال رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے آج 17 دسمبر کو پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلی توڑنے کی تاریخ کا اعلان کریں گے۔