احسن اقبال کا نظام تعلیم میں جدید دور کے تقاضوں کے مطابق تبدیلیاں لانے پر زور

وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے نظام تعلیم میں جدید دور کے تقاضوں کے مطابق تبدیلیاں لانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر منصوبہ بندی وترقی پروفیسر احسن اقبال نے زیر صدارت جامع قومی نصاب تشکیل دینے کے حوالے سے گول میز کانفرنس میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قومی نصاب ملک کے لئے اہم ترین اثاثہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ 21 ویں صدی سے ہم آہنگ قومی نصاب وقت کی اہم ترین ضرورت ہے اور قومی نصاب کی اصلاح کو اساتذہ کی نئی تربیت اور امتحانی نظام کی اصلاح سے مربوط کرنا ہے۔

انہوں نے بتایا ہے کہ قومی نصاب کی اصلاح کو وژن 2025 کی تحت شروع کیا گیا ہے ، اس ضمن میں قومی نصاب کونسل کو قائم کیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ گذشتہ حکومت نے قومی نصاب کی اصلاح کو متنازعہ بنا دیا اور حلیہ بگاڑ دیا ہے جبکہ اسٹوڈنٹس میں تخلیقی اور مشاہدیاتی صلاحتیں پیدا کرنا اولین ترجیح ہونی چائیے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک کے بہترین اذہان کو ملکر جامع قومی نصاب مرتب کرنا ہے جس میں صوبوں، نجی و سرکاری اداروں اور جامعات کو بھی اس عمل میں شریک کیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ سکولز میں معیاری تعلیم کے ساتھ ساتھ بچوں میں فکری صلاحیتیں پیدا کرنے کے طریقے رائج ہونے چائییں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں