آگے کھائی پیچھے گڑھا، پی ڈی ایم کی 13 جماعتیں دفن ہوچکیں: شیخ رشید احمد

راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے حکومت کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ 35 استعفے قبول کرنا بھی ان کے گلے پڑےگا۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد نے مانچسٹر میں پریس کانفرنس کی جس میں انہوں نے کہا کہ آگے کھائی پیچھے گڑھا، پی ڈی ایم کی 13 جماعتیں دفن ہوچکیں۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عدم اعتماد کی تلوار شہباز شریف پر لٹک رہی ہے، انہیں مارچ اپریل سے پہلے الیکشن کا شیڈول دینا ہوگا، ان کو ووٹ نہیں پڑنے، سڑکوں پر ٹھکائی ہونی ہے، اچھے خاصے پرندے (ن) لیگ سے اڑنے کیلئے تیار ہیں۔

سابق وزیر نے مزید کہا کہ بولے امید ہے اسٹیبلشمنٹ اور عدلیہ ملک کو الیکشن کی طرف لے جانے میں تاریخی کرداراداکرےگی، زمینی حقائق یہ ہیں کہ اگلا الیکشن عمران خان کا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں