امریکی ریاست ٹینیسی کے شہر نیشول کے اسکول میں فائرنگ سے 3 کمسن طالبعلموں سمیت 6 افراد ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والی کم عمر لڑکی تھی جو جوابی کارروائی میں ماری گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مزید پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا ہے کہ افغانستان میں خواتین کی تعلیم پر پابندی ناقابل قبول ہے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ افغان حکومت لڑکیوں کی تعلیم سے متعلق پابندی پر نظر ثانی کرے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا ہے کہ پاک بھارت تمام تنازعات بات چیت سے حل ہونے چاہییں۔ بھارت دہشت گردی کو ترک کرکے، بات چیت کے لئے موزوں ماحول پیدا کرے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان خود دہشت گردی کا شکار ہے، پاکستان دہشتگردی کے خطرات سے نمٹنے کےلیےکوششیں جاری رکھےگا۔
بھارتی ریاستی دہشت گردی پر پاکستان نے ڈوزئیر تیار کیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں تخریبی کارروائیوں کے لیے بھارت دہشتگردوں کی مالی معاونت کرتاہے، بھارت کشمیر میں بھی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت ایک عرصے سے کشمیریوں کو مسلسل ظلم و ستم کا نشانہ بنا رہاہے، کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیے بغیر جنوبی ایشیا میں امن قائم نہیں ہوسکتا۔