پاکستان ا نجینئرنگ کونسل کے این او سی کے بغیر طلبا کو یونیورسٹی میں داخلہ دینے کا معاملہ سپریم کورٹ نے پرسٹن یونیورسٹی کوہاٹ سے متعلق تحریری حکم جاری کر دیا ۔جسٹس جمال مندوخیل نے 8صحفات پر مشتمل تحریری حکم مزید پڑھیں

احتساب عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا القادر ٹرسٹ کیس میں جسمانی ریمانڈ دینے کے حوالے سے تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔
عدالت کے تحریری فیصلے میں احتساب عدالت نے عمران خان سے ذاتی معالج کی ملاقات کی اجازت دے دی۔
تحریری فیصلے میں عمران خان کا طبی معائنہ کرنے والی ٹیم میں ڈاکٹر فیصل کو بھی شامل کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
عدالت نے اپنے تحریری فیصلے میں دورانِ ریمانڈ عمران خان کو اہلیہ سے بات کرنے کی بھی اجازت دی ہے۔
تحریری فیصلے میں احتساب عدالت نے کہا ہے کہ دورانِ ریمانڈ عمران خان کے وکلاء ملاقات کرنا چاہیں تو اجازت ہو گی۔
عدالت کے تحریری فیصلے کے مطابق ڈاکٹر فیصل اپنی طبی ٹیم کے ساتھ عمران خان کا طبی معائنہ کر سکتے ہیں۔
احتساب عدالت کے تحریری فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ دورانِ ریمانڈ عمران خان کو اپنے رشتے داروں سے ملنے کی بھی اجازت ہو گی۔
تحریری فیصلے میں احتساب عدالت نے یہ بھی کہا ہے کہ عمران خان اہلیہ کے ساتھ فون پر بات کرنا چاہیں تو اس کے لیے خصوصی انتظامات کیے جائیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد کی پولیس لائنز میں لگنے والی احتساب عدالت نے عمران خان کا القادر ٹرسٹ کیس میں 8 روز کا جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے انہیں نیب کے حوالے کیا تھا۔