موٹر وے پر بائیکس چلانے کی اجازت دینے کیخلاف کیس،سپریم کورٹ نے کیس کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا

سپریم کورٹ میں موٹر وے پر بائیکس چلانے کی اجازت دینے کیخلاف کیس،سپریم کورٹ نے کیس کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔

9 صفحات پر مشتمل فیصلہ جسٹس محمد علی مظہر نے تحریر کیا ۔موٹر وے پر بائیکس چلانے کیخلاف وفاقی حکومت کی درخواست منظور کر لی گئی۔سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔سپریم کورٹ نے فیصلہ دیا کہ موٹر ویز پر بائیکس چلانے کی اجازت دینا خطرناک ہوسکتا ہے، قانون شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کیلئے بنائے جاتے ہیں۔

حکومت کے پاس احتیاطی تدابیر کے تحت مخصوص علاقوں میں موٹر سائیکل پر پابندی کا اختیار ہے۔موٹر وے پر تیز رفتار ٹریفک موٹرسائیکل سواروں کیلئے خطرناک ہوگی ۔شہریوں کی حفاظت کیلئے بائیکس پر پابندی بنیادی حقوق کی خلاف ورزی نہیں۔