ملک میں کورونا کے مزید8 مریض انتقال کرگئے

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے مزید 8 مریض انتقال کرگئے۔

قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے متاثر مزید 8افراد انتقال کر گئے جبکہ 165 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 12 ہزار273 ٹیسٹ کئےگئے جس میں 358 افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا۔

این آئی ایچ کا مزید کہنا ہے کہ کورونا کے 165 مریضوں کی حالت نازک ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 2.92 ریکارڈ کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں