رواں سال جون سے پہلے پاکستان میں 5G کو لانچ کردیاجائیگا، امین الحق

وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق نے کہاہے کہ رواں سال جون سے پہلے پاکستان میں 5G کو لانچ کیا جا کیا جائیگا۔جی ڈی پی کا تعلیم پر تین فیصد خرچ کیا جاتا ہے جو کم سے کم دس فیصد خرچ کرنا چاہیے۔آئی بی ایم کی گریجویشن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جی ڈی پی کا تعلیم پر تین فیصد خرچ کیا جاتا ہے جو کم سے کم دس فیصد خرچ کرنا چاہیے،پڑھا لکھا پاکستان ہی کامیاب اور ترقی کی ضمانت ہے۔ انہوںنے کہاکہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے محکمے میں اس سال اٹھایس منصوبوں پر کام ہو رہا ہے ۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ ملک میں انفارمیشن ٹیکنالوجی اور موصلات کو بہتر کرنے کیلئے اہم اقدامات کئے جارہے ہیں ،پاکستان میں موبائل فون کی تیاری کا کام شروع ہو چکا ہے اور بائیس کمپنیاں کام کر رہی ہیں ۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ کوئی معاشرہ جب تک خواتین کو شراکت داری کا حصہ دار نہیں بنائے گا ترقی نہیں کر سکتا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں