پاکستان ا نجینئرنگ کونسل کے این او سی کے بغیر طلبا کو یونیورسٹی میں داخلہ دینے کا معاملہ سپریم کورٹ نے پرسٹن یونیورسٹی کوہاٹ سے متعلق تحریری حکم جاری کر دیا ۔جسٹس جمال مندوخیل نے 8صحفات پر مشتمل تحریری حکم مزید پڑھیں

بھارتی ریاست راجستھان کے سرکاری سکول میں 27 طالبات دودھ پینے سے بیمار ہوگئیں جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق راجستھان کے شہر ہنومان گڑھ کے سرکاری اسکول میں حکومت کی جانب سے ایک نئی اسکیم کے تحت طالبعلموں کو مفت دودھ پلایا گیا جس کے بعد طالبات کی طبیعت بگڑنا شروع ہوگئی۔
چیف میڈیکل اینڈ ہیلتھ افسر کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ پہلی سے آٹھویں جماعت تک کی طالبات کو پاؤڈر والا دودھ پلایا گیا جس کے بعد 27 طالبات نے متلی اور قے کی شکایت کی جس پر اسکول انتظامیہ کی جانب سے طالبات کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ علاج کے بعد 22 طالبات کو گھر منتقل کردیا گیا تھا تاہم اسپتال میں 5 طالبات تاحال زیر علاج ہیں۔
چیف میڈیکل اور ہیلتھ افسر کی جانب سے یہ بھی بتایا گیا کہ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے پاؤڈر دودھ کے نمونوں کو جانچ پڑتال کے لیے لیبارٹری میں بھیج دیا گیا ہے۔